نئی دہلی 18 مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) گجرات کانگریس کے لیڈر ہاردک پٹیل ادے پورمیں ہورہے چنتن شیور میں نہیں پہنچنے پر کانگریس نے دعوی کیا تھا کہ انہیں نہیں بلایا گیا تھا مگر ہاردک کے قریبی دعوی کررہے ہیں کہ انہیں الگ سے دعوت نامہ ملا تھا۔
مگر اب ہاردک پٹیل نے کانگریس چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اگلے ایک ہفتے میں بی جے پی جوائن کرسکتے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ وہ پچھلے دو مہینوں سے بی جے پی لیڈروں سے رابطے میں ہیں۔ مرکزی قیادت ہاردک کو ساتھ لینے کے حق میں ہے۔ ابتدائی احتجاج کے بعد ریاستی یونٹ نے اپنی منظوری دے دی ہے۔ ہاردک نے بھی آج ٹویٹ کیا کہ آج میں ہمت کے ساتھ کانگریس پارٹی کے عہدہ اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میرے فیصلے کا میرے تمام ساتھی اور گجرات کے عوام خیر مقدم کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے اس قدم کے بعد، میں مستقبل میں گجرات کے لیے واقعی مثبت طریقے سے کام کر سکوں گا۔
یاد رہے کہ یہ پاٹیدار لیڈر لوک سبھا انتخابات سے عین قبل 2019 میں کانگریس میں شامل ہوا تھا۔